ایران کے جوہری پروگرام کے خاتمے کا 90 فیصد کام مکمل کر چکے ہیں: نیتن یاہو

ایران کے جوہری پروگرام کے خاتمے کا 90 فیصد کام مکمل کر چکے ہیں: نیتن یاہو

ہم 90 فیصد کام کر چکے ہیں اور صرف 10 فیصد باقی ہے
ایران کے جوہری پروگرام کے خاتمے کا 90 فیصد کام مکمل کر چکے ہیں: نیتن یاہو

Webdesk

|

26 Oct 2026

تل ابیب: اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے دعوی کیا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کو ختم کرنے کا 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور صرف 10 فیصد باقی رہ گیا ہے۔

نیتن یاہو نے اتوار کو، اسرائیلی پارلیمانی انتخابات سے دو روز قبل، چینل 14 کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کے انتخابی حریف اس مشن کو مکمل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔

انھوں نے کہا ہم 90 فیصد کام کر چکے ہیں اور صرف 10 فیصد باقی ہے۔ اسے کون مکمل کرے گا؟ آئزن کوٹ اور اخوان المسلمین؟ نہیں، یہ کام صرف میں ہی کر سکتا ہوں۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم، جن کا مقابلہ سابق آرمی چیف گادی آئزن کوٹ سے ہے، انتخابی مہم کے آخری مرحلے میں ایک بار پھر ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف اقدامات کو اپنی مہم کا مرکزی نکتہ بنا رہے ہیں۔

نیتن یاہو نے اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ تل ابیب میں جوہری دھماکے کی ایک تصویر بھی دوبارہ شیئر کی۔

یہ تصویر ایک دائیں بازو کے اسرائیلی سیاسی تجزیہ کار کی پوسٹ کے ساتھ منسلک تھی، جس میں ایران کو اسرائیل کے وجود کے لیے خطرہ قرار دیا گیا تھا۔

اس کے جواب میں گادی آئزن کوٹ نے نیتن یاہو پر الزام عائد کیا کہ وہ ووٹروں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے ایران کے خطرے کو سیاسی طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

 انھوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم ایران کے خلاف جنگ سے متعلق اپنے طے کردہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

اسرائیل میں پارلیمانی انتخابات 27 اکتوبر کو ہوں گے، جبکہ قبل از انتخابات سرویز نیتن یاہو اور آئزن کوٹ کے درمیان سخت مقابلے کی نشاندہی کر رہے ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!