2 hours ago
ایران کا امریکا سے تنازع مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا اعلان
Webdesk
|
2 Nov 2026
ایران نے امریکا کے ساتھ تنازع مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ جاری تنازع کو مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کرے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ تہران مسائل کے حل کے لیے سفارت کاری کا راستہ اختیار کرنے کی کوشش کرے گا۔ مسعود پزشکیان نے ایرانی سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای سے متعلق کہا کہ انہوں نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے حوالے سے حکومت کو بعض خصوصی اختیارات دے دیئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سپریم لیڈر کی جانب سے دیئے گئے اختیارات کے تحت حکومت امن مذاکرات کے معاملے پر اقدامات کرسکتی ہے۔
واضح رہے کہ اس پیش رفت کو امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے اور سفارتی کوششوں کے تناظر میں اہم قرار دیا جارہا ہے۔ تاہم حکومت کو دیئے گئے اختیارات کی نوعیت اور دائرہ کار سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
ایرانی صدر نے کہا کہ جنگ کے ذریعے دشمن ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کرسکتا اور جنگ کے ذریعے ایران کو جھکانے یا اپنی شرائط منوانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ہم نے ایران کے جوہری پروگرام کو تباہ کر دیا ہے. مگر پک ایکس مانٹین سمیت اب صرف ایک یا دو مقامات باقی ہیں جن سے نمٹنا 10 منٹ کا کام ہے۔
Comments
0 comment