2 hours ago
ایران نے آبنائے ہرمز سے جہاز گزرنے پر مشروط رضامندی ظاہر کردی
Webdesk
|
16 Apr 2026
تہران: مذاکرات کی کامیابی کے امکانات روشن، ایران نے آبنائے ہرمز سے جہاز گزرنے پر مشروط رضامندی ظاہر کردی
ایران نے امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات کے دوران آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ گزرگاہ سے متعلق ایک ممکنہ تجویز پر غور کا عندیہ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس تجویز کے تحت عمان کی جانب سے گزرنے والے راستے کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے تاکہ جہازوں کو کسی ممکنہ خطرے کے بغیر آمد و رفت کی اجازت دی جا سکے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد خطے میں کشیدگی کو کم کرنا اور کسی نئی محاذ آرائی سے بچنا ہے، تاہم یہ تجویز حتمی نہیں اور اس کا انحصار دونوں ممالک کے درمیان جاری سفارتی کوششوں کے نتائج پر ہوگا۔
حکام کے مطابق فی الحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا، جبکہ مذاکرات کے اگلے مراحل میں اس پر مزید پیش رفت متوقع ہے۔
Comments
0 comment