ڈھاکا ایئرپورٹ پر شوہر کو گھر لے جانے کے لیے 3 بیویاں پہنچ گئیں

ڈھاکا ایئرپورٹ پر شوہر کو گھر لے جانے کے لیے 3 بیویاں پہنچ گئیں

مذکورہ شخص ملائیشیا سے واپس آیا تھا
ڈھاکا ایئرپورٹ پر شوہر کو گھر لے جانے کے لیے 3  بیویاں پہنچ گئیں

Webdesk

|

15 Nov 2026

ڈھاکا: بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے ایئرپورٹ پر ایک شخص کی وطن واپسی اس وقت ہنگامہ خیز صورتحال میں بدل گئی جب اسے لینے کے لیے بیک وقت تین خواتین پہنچ گئیں جنہیں اس کی بیویاں بتایا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص ملائیشیا سے واپس آیا تھا، تاہم ایئرپورٹ پر تینوں خواتین کے آمنے سامنے آنے سے غیر معمولی صورتحال پیدا ہو گئی۔

جیسے ہی شخص ایئرپورٹ پہنچا، تینوں خواتین نے اسے گھیر لیا اور اپنے ساتھ گھر لے جانے پر اصرار کرنے لگیں۔ ابتدائی بحث دیکھتے ہی دیکھتے تلخ کلامی، دھکم پیل اور کھینچا تانی میں تبدیل ہو گئی، جسے دیکھ کر وہاں موجود مسافر بھی حیران رہ گئے۔

صورتحال کشیدہ ہونے پر ایئرپورٹ سیکیورٹی اہلکاروں نے مداخلت کر کے معاملہ قابو میں لانے کی کوشش کی۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، تاہم خواتین کے مذکورہ شخص سے ازدواجی تعلق اور جھگڑے کی اصل وجہ کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!