ایران کی عسکری صلاحیت سے متعلق امریکی اخبار نے بڑا دعویٰ کردیا

ایران کی عسکری صلاحیت سے متعلق امریکی اخبار نے بڑا دعویٰ کردیا

امریکی انٹیلی جنس کے تازہ جائزے نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان دعوں پر سوالات اٹھا دیے ہیں کہ ایران کی فوجی صلاحیت بڑی حد تک تباہ ہوچکی ہے۔
ایران کی عسکری صلاحیت سے متعلق امریکی اخبار نے بڑا دعویٰ کردیا

Webdesk

|

16 Nov 2026

امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایران کے میزائلوں اور اسلحہ ساز تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کے باوجود تہران کے پاس اب بھی 1500 سے 2500 میزائل موجود ہیں۔

امریکی انٹیلی جنس کے تازہ جائزے نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان دعوں پر سوالات اٹھا دیے ہیں کہ ایران کی فوجی صلاحیت بڑی حد تک تباہ ہوچکی ہے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس میزائلوں کا بڑا ذخیرہ موجود ہے، جو دوبارہ جنگ شروع ہونے کی صورت میں امریکی اور اتحادی اہداف کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس کے اس جائزے پر اعتماد کی سطح کم ہے، کیونکہ یہ تعین کرنا مشکل ہے کہ کتنے میزائل فوری طور پر داغے جانے کے قابل ہیں اور کتنے ذخیرہ گاہوں میں موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایران نے اپنے میزائلوں کی تیاری اور ذخیرے کی بحالی کا عمل شروع کر رکھا ہے، تاہم اس کی رفتار جنگ سے پہلے کے مقابلے میں سست ہے۔

 تہران کے پاس بڑی تعداد میں ڈرونز اور کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل بھی موجود ہیں، جو خطے میں اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اخبار کے مطابق اسرائیلی فوجی حکام کا اندازہ ہے کہ ایران کے پاس 1500 سے زائد بیلسٹک میزائل موجود ہیں، تاہم مختلف علاقائی جائزوں میں ان کی تعداد مختلف بتائی گئی ہے۔

امریکی محکمہ دفاع کی سابق نائب معاون وزیر برائے مشرق وسطی سیمون لیڈین کے مطابق اگر میزائلوں کی کم ترین تعداد کا اندازہ بھی درست مان لیا جائے تو اس کا مطلب ہے کہ ایران جنگ سے پہلے کے اپنے میزائل ذخیرے کا نصف سے زیادہ حصہ بحال کر چکا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!