8 hours ago
یمنی فوج کا حوثی ملیشیا کے خلاف آپریشن فجرِالیمن جاری، 427 جنگجو ہلاک
Webdesk
|
1 Nov 2026
یمنی فوج کا حوثی ملیشیا کے خلاف آپریشن فجرِالیمن جاری ہے، تازہ کارروائی میں 427 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ یمنی مسلح افواج نےآپریشن فجرِالیمن کیتحت حوثی ملیشیا کیخلاف بڑی کارروائیوں کا دعوی کیا ہے۔
افواج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران حوثی قیادت، اجتماعات اور فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا، حوثی ملیشیا کی کمک، فوجی ٹھکانوں اور رسد کے ذرائع پر بھی حملے کیے گئے۔
یمنی فوج کا کہنا ہے کہ صوبہ الجوف کے مختلف محاذوں پر کئی اہم مقامات اور سٹریٹجک پوزیشنز کا کنٹرول حاصل کرلیا گیا۔
آپریشن کیتحت 24 گھنٹوں میں 427 حوثی جنگجو ہلاک کیے گئے جبکہ 142 فوجی گاڑیاں، جنگی سازوسامان اور نقل وحمل کے ذرائع بھی تباہ کیے گئے۔
یمنی فوج نے مجموعی طور پر آپریشن فجرِ الیمن کے تحت حوثیوں کے خلاف ایک ہزار 119 کارروائیاں کرنے کا دعوی کیا ہے۔
Comments
0 comment