نیوزی لینڈ نے بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

نیوزی لینڈ نے بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

کپتان شریاس آئر نے بھی عمدہ کھیل پیش کیا اور 23 گیندوں پر50 رنز اسکور کئے
نیوزی لینڈ نے بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

Webdesk

|

1 Nov 2026

نیوزی لینڈ نے پانچویں ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی، میزبان ٹیم نے 192 رنز کا ہدف صرف 18 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کرلی۔

نیوزی لینڈ کے شہر ہیملٹن میں کھیلے گئے سیریز کے پانچویں ٹی 20 میچ میں بھارت نے ٹاس کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے اور میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 192 رنز کا ہدف دیا۔

بھارت کی جانب سے ایشان کشن نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 32 گیندوں پر 61 رنز بنائے، انکی اننگز میں 5 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔

کپتان شریاس آئر نے بھی عمدہ کھیل پیش کیا اور 23 گیندوں پر50 رنز اسکور کئے، ان کی اننگز میں 3 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

نمن دھیر 33 اور نتیش کمار ریڈی 22 رنز بنا کر نمایاں رہے تاہم بھارتی ٹیم بڑا مجموعہ ترتیب دینے کے باوجود نیوزی لینڈ کے بولرز کے سامنے مشکلات کا شکار رہینیوزی لینڈ کی جانب سے ایڈم ملنے نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 19 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، نیتھن اسمتھ اور بلیئر ٹکنر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔

192 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے جارحانہ آغاز کیا اور مقررہ ہدف 18 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔میزبان ٹیم کی جانب سے ٹم سیفرٹ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 50 گیندوں پر 93 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 11 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔

گلین فلپس نے بھی بھارتی بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور 38 گیندوں پر ناقابل شکست 65 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 8 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ ڈیرل مچل نے 16 گیندوں پر 29 رنز اسکور کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ، ورون چکرورتی اور نتیش کمار ریڈی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی تاہم بھارتی بولرز نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کو بڑا ہدف حاصل کرنے سے روکنے میں ناکام رہے۔

واضح رہے کہ پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز بھارت نے 3-2 سے جیتی۔ پہلے میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں، دوسرے میں 4 وکٹوں اور تیسرے میں 6 وکٹوں سے ہرایا۔ چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے 87 رنز جبکہ آخری میچ میں 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!