سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز کی عمارت سے سرویلنس ڈرون ٹکرا گیا

سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز کی عمارت سے سرویلنس ڈرون ٹکرا گیا

سی ٹی ڈی کی سیکیورٹی ٹیم نے ڈرون قبضے میں لے لیا۔
سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز کی عمارت سے سرویلنس ڈرون ٹکرا گیا

Webdesk

|

1 Nov 2026

لاہور میں سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز کی عمارت کی بیرونی دیوار سے جدید سرویلنس ڈرون ٹکرا کر گرگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ رات ساڑھے 12 بجے پیش آیا۔

 ڈرون جلو موڑ کی جانب سے آیا اور ہیڈکوارٹرز کی بیرونی دیوار سے ٹکرا کر نیچے گرگیا۔ سی ٹی ڈی کی سیکیورٹی ٹیم نے ڈرون قبضے میں لے لیا۔

 پولیس کے مطابق ڈرون کے ساتھ منسلک کیمرے اور بیٹری کی لائٹس آپریشنل تھیں جبکہ اس کی مدد سے ہیڈکوارٹرز کے اندرونی حصوں کی ریکی کی جا رہی تھی۔

 بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ڈرون کا معائنہ کرنے کے بعد کلیئرنس دے دی۔ پولیس نے تمام زاویوں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔ سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز کی سکیورٹی ٹیم نے تھانہ ہربنس پورہ میں کارروائی کے لیے درخواست بھی جمع کرا دی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!