سوات اور گردونواح میں زلزلہ
Webdesk
|
1 Nov 2026
سوات: خیبرپختونخوا کے شہر سوات اور گردونواح میں 4.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جب کہ زلزلے کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 105 کلومیٹر تھی اور زلزلے کا مرکز کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
زلزلے کی گہرائی زیادہ ہونے کے باعث اس کے جھٹکے مختلف علاقوں میں محسوس کیے جانے کا امکان ہوتا ہے۔
زلزلے کے جھٹکوں کے باعث عوام میں خوف ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی. انتظامیہ اور متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کے شمالی علاقوں میں کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ زلزلوں کے حوالے سے سرگرم خطہ شمار ہوتا ہے۔ اس علاقے میں زیر زمین ارضیاتی پلیٹوں کی حرکت کے باعث وقتا فوقتا زلزلے آتے رہتے ہیں۔
Comments
0 comment