ٹرمپ کا ایران سے پھانسی کی منتظر 8 ایرانی خواتین کی رہائی کا مطالبہ

ٹرمپ کا ایران سے پھانسی کی منتظر 8 ایرانی خواتین کی رہائی کا مطالبہ

سوشل میڈیا پر ایک اسرائیل کے حمایتی ایکٹوسٹ کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ٹرمپ نے ایرانی رہنماں کے نام پیغام تحریر کیا۔
ٹرمپ کا ایران سے پھانسی کی منتظر 8 ایرانی خواتین کی رہائی کا مطالبہ

Webdesk

|

21 Apr 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے پھانسی کی سزا کی منتظر 8  ایرانی خواتین کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل میڈیا پر  ایک اسرائیل کے حمایتی ایکٹوسٹ کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ٹرمپ نے  ایرانی رہنماں کے نام پیغام تحریر کیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ یہ ایران کے رہنماؤں کے نام، جو جلد ہی میرے نمائندوں کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہونے والے ہیں، میں ان خواتین کی رہائی کو بہت سراہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ اس بات کا احترام کریں گے ، براہِ کرم انہیں کوئی نقصان نہ پہنچایا جائے،  ان خواتین کی رہائی مذکرات کا بہترین آغاز ہوگا ۔

ٹرمپ کی جانب سے اس پوسٹ میں ان 8 خواتین کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں ۔

رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں صرف ایک کی شناخت ہوسکی ہے ، جو رواں برس حکومت مخالف مظاہرے میں شریک تھی ، جبکہ دیگر کے بارے میں ابھی معلومات سامنے نہیں آسکیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان8  خواتین کے ایران میں قید ہونے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!