اسرائیلی وزیر اعظم کا خفیہ دورہ، متحدہ عرب امارات نے تصدیق کردی

اسرائیلی وزیر اعظم کا خفیہ دورہ، متحدہ عرب امارات نے تصدیق کردی

نیتن یاہو مختصر دورے پر ابوظہبی پہنچے اور اماراتی صدر سے ملاقات کے بعد واپس روانہ ہوگئے
اسرائیلی وزیر اعظم کا خفیہ دورہ، متحدہ عرب امارات نے تصدیق کردی

ویب ڈیسک

|

29 Sep 2026

اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے متحدہ عرب امارات کا مختصر اور خفیہ دورہ کیا جس کی اب اماراتی حکام نے تصدیق کردی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق  متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے درمیان گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کی باضابطہ تصدیق کردی۔

اماراتی سرکاری خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور انہیں مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر بات چیت کی گئی۔

نیتن یاہو مختصر دورے پر ابوظہبی پہنچے اور اماراتی صدر سے ملاقات کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔

ملاقات کی تصدیق ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے تعلقات سمیت خطے کی سیکیورٹی صورتحال عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!