اے آئی نے قتل کا طریقہ پوچھنے والے کراچی میں بیٹھے نوجوان کو پکڑوادیا

اے آئی نے قتل کا طریقہ پوچھنے والے کراچی میں بیٹھے نوجوان کو پکڑوادیا

اے آئی کلاوڈ نے ایچ بی آئی کو آگاہ کیا، این سی سی آئی اے نے نوجوان کو حراست میں لیا
اے آئی نے قتل کا طریقہ پوچھنے والے کراچی میں بیٹھے نوجوان کو پکڑوادیا

ویب ڈیسک

|

29 Sep 2026

کراچی: پی ای سی ایچ ایس کے رہائشی نوجوان کو فرضی کرائم اسٹوری کی تیاری کے دوران اے آئی سے قتل کے طریقہ کار سے متعلق سوال کرنے پر حراست میں لے لیا گیا، تاہم تحقیقات کے بعد اسے رہا کردیا گیا۔

این سی سی آئی اے حکام کے مطابق نوجوان نے اے آئی پلیٹ فارم ’’کلاوڈ‘‘ پر ایک فرضی کہانی بیان کی، جس میں پولیس اہلکار کی جانب سے اس کے والد کی توہین کا ذکر کرتے ہوئے اس شخص کو قتل کرنے کے طریقے سے متعلق سوال کیا گیا تھا۔

حکام کے مطابق اے آئی سیفٹی گائیڈ نے 4 ستمبر کو سوالات کو مشکوک اور پالیسی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مبینہ سرگرمی کی اطلاع امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کو دی، جہاں سے معلومات پاکستانی حکام تک پہنچیں۔

این سی سی آئی اے نے پی ای سی ایچ ایس میں کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو حراست میں لیا۔ دوران تفتیش نوجوان نے بتایا کہ وہ فرضی کرائم اسٹوری پر کام کررہا تھا اور حقیقت میں اس کے والد کے ساتھ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

تحقیقات مکمل ہونے کے بعد نوجوان کو رہا کردیا گیا۔ حکام کے مطابق حالیہ دنوں میں بہاولپور سے بھی اے آئی کے ذریعے زہر بنانے سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے ایک مبینہ واقعے کی اطلاع سامنے آئی تھی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!