پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

فائرنگ کے بعد مسلح حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

Webdesk

|

28 Sep 2026

ٹانک : ٹانک میں پولیس وین پر فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی گئیں۔

فائرنگ کے بعد مسلح حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

ڈی پی او عبدالصمد خان کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹانک کے وزیر آباد بازار میں پیش آیا جہاں مسلح ملزمان نے ٹریفک اہلکاروں کی موبائل پر فائرنگ کی جس سے گاڑی میں سوار تین اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے جب کہ ملزمان فرار ہوگئے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ٹریفک پولیس موبائل بھی لے گئیتھے جسے بعدازاں گرہ بڈھا سے برآمد کیا گیا، اس کے علاوہ ملزمان کی فائرنگ سے 2 راہ گیر بھی زخمی ہوئے۔

ڈی پی او نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام شاہراہوں اور پیدل راستوں کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

ڈی پی او کے مطابق مسلح ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی عصمت اللہ زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!