15 hours ago
پشاور میں 10 سالہ بچی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا دلخراش واقعہ
پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے جبکہ متاثرہ بچی کا طبی معائنہ بھی کرایا جائے گا
ویب ڈیسک
|
28 Sep 2026
پشاور کے علاقے چمکنی میں 10 سالہ بچی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے، پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ایف آئی آر کے مطابق بچی گزشتہ 4 سے 5 روز سے بے ہوشی کی حالت میں تھی اور بات کرنے کے قابل نہیں تھی۔ ہوش میں آنے کے بعد بچی نے والد کو بتایا کہ تین افراد اسے پیسے دینے کا کہہ کر ایک خالی کوارٹر میں لے گئے، جہاں مبینہ طور پر تینوں نے باری باری زیادتی کی۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے جبکہ متاثرہ بچی کا طبی معائنہ بھی کرایا جائے گا۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں اور شواہد کی بنیاد پر مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments
0 comment