1 hour ago
مری میں اسکول وین کھائی میں گر گئی، آگ لگنے سے 10 بچے جھلس گئے
Webdesk
|
29 Sep 2026
مری: مری میں اسکول کے بچوں کو لے جانے والی وین حادثے کا شکار ہو گئی. جس کے نتیجے میں 10 بچے اور ڈرائیور جھلس کر زخمی ہو گئے۔
مری میں لوئرموہڑا بڑا ہوتر کیقریب سوزوکی بولان بیقابو ہو کرسڑک سینیچے جا گری،حادثے کے بعد گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی.حادثے میں 10 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔
ریسکیواہلکاروں نیفوری کارروائی کرتے ہوئے تمام بچوں کوگاڑی سے بحفاظت نکال لیا اور ابتدائی طبی امداد کے بعدسول ہسپتال مری منتقل کر دیا، فائر فائٹنگ ٹیم نے گاڑی میں لگی آگ پر قابو پالیا۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق وین میں ڈرائیور سمیت11 افراد سوارتھے، میں 8 افراد کی گنجائش تھی.گاڑی میں11 افراد کی موجودگی مقررہ گنجائش سے زائد تھی،گاڑی میں سوار تمام 11 افراد آگ لگنے سے زخمی ہوئے۔
وین میں آگ مبینہ طور پر بیٹری میں اسپارکنگ سے لگی. حادثے کے وقت گاڑی میں فائر ایکسٹنگوئشر موجودنہیں تھا۔ اسکول وین حادثے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کریک ڈان کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ڈی پی اورضا تنویر سپرا نے ٹریفک انفورسمنٹ مزید سخت کرنے کی ہدایت کردی.اوورلوڈنگ، گیس سلنڈر،فٹنس اورروٹ پرمٹ کی جانچ سخت ہوگی۔
Comments
0 comment