اسلام 2035 تک دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن سکتا ہے: پیو ریسرچ سینٹر

اسلام 2035 تک دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن سکتا ہے: پیو ریسرچ سینٹر

آنے والی دہائیوں میں مسلمانوں اور عیسائیوں دونوں کی آبادی میں اضافہ ہوگا
اسلام 2035  تک دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن سکتا ہے: پیو ریسرچ سینٹر

Webdesk

|

19 Nov 2026

نیویارک: امریکی ادارے پیو ریسرچ سینٹر کی تحقیق کے مطابق دنیا کی مذہبی آبادی میں بڑی تبدیلی متوقع ہے، 2035 تک مسلمانوں کی تعداد عیسائیوں سے بڑھ سکتی ہے اور اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن سکتا ہے۔

ریسرچ سینٹر کی رپورٹ کے مطابق آنے والی دہائیوں میں مسلمانوں اور عیسائیوں دونوں کی آبادی میں اضافہ ہوگا تاہم مسلمانوں کی آبادی بڑھنے کی رفتار عیسائیوں کے مقابلے میں زیادہ تیز رہنے کا امکان ہے۔

پیو ریسرچ سینٹر کے تخمینے کے مطابق 2035 میں دنیا بھر میں مسلمانوں کی تعداد تقریبا 2 ارب 57 کروڑ جبکہ عیسائیوں کی تعداد 2 ارب 52 کروڑ تک پہنچ سکتی ہے۔

 تحقیق میں مسلمانوں کی آبادی میں اضافے کی بڑی وجوہات نسبتا زیادہ شرح پیدائش اور نوجوان آبادی کو قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان مستقبل میں دنیا کی سب سے بڑی مسلم آبادی والا ملک بن سکتا ہے۔

 2070 تک پاکستان کی مسلم آبادی تقریبا 46 کروڑ تک پہنچنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان انڈونیشیا کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔ دوسری جانب پیو ریسرچ سینٹر کی رپورٹ میں کانگو کے امریکا کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی سب سے زیادہ عیسائی آبادی والا ملک بننے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!