شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیل کا ڈرون حملہ ، متعدد افراد زخمی

شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیل کا ڈرون حملہ ، متعدد افراد زخمی

ڈرون نے بیت جن کے مضافاتی علاقے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا
شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیل کا ڈرون حملہ ، متعدد افراد زخمی

Webdesk

|

23 Aug 2026

سیریا: شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوب مغرب میں واقع ایک گاں میں گاڑی پر اسرائیلی ڈرون حملے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

شامی حکام کے مطابق ڈرون نے بیت جن کے مضافاتی علاقے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں شہری زخمی ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ کارروائی میں ایک ایسے شخص کو نشانہ بنایا گیا جو دہشتگرد حملوں کی تیاری کے آخری مراحل میں تھا اور جس کی سرگرمیاں اسرائیلی فوجیوں کے لیے فوری خطرہ بن رہی تھیں۔

شام کی وزارت خارجہ نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

دمشق نے اسرائیل کو ایسے حملوں کے ممکنہ نتائج کا مکمل ذمہ دار قرار دیتے ہوئے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اسرائیلی کارروائیاں رکوانے کے لیے مثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

کویت نے بھی اسرائیلی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ شام کی خودمختاری کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ خطے میں بار بار ہونے والی ایسی کارروائیاں کشیدگی میں اضافے اور علاقائی امن و استحکام کو خطرے میں ڈال سکتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شام میں یہ ایک ہفتے کے دوران اسرائیل کی جانب سے کیا جانے والا دوسرا حملہ ہے. جس کے باعث خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

 امریکی خصوصی ایلچی برائے شام ٹام بارک نے بھی گزشتے ہفتے کی کارروائی کو غیر ضروری قرار دیا تھا۔علاقائی سطح پر بھی اسرائیلی کارروائیوں پر تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اردن نے حملے کو شام کی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اسرائیل سے شام کے خلاف بار بار کی جانے والی کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!