ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ

ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ

24 اکتوبر کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کی کمی ہوئی تھی۔
ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ

Webdesk

|

26 Oct 2026

کراچی: ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1400 روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کا دام 4 لاکھ 23 ہزار 436 روپے ہو گیا۔

 10 گرام سونے کا بھاؤ 1201 روپے بڑھنے کے بعد 3 لاکھ 63 ہزار 28 روپے ہو گیا۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھا 14 ڈالرز مہنگا ہو کر 4009 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

واضح رہے کہ 24 اکتوبر کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!