سیف علی خان کو قتل کرنے کی دھمکی موصول

سیف علی خان کو قتل کرنے کی دھمکی موصول

ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ پیغام ذیشان اختر کے نام سے بھیجا گیا ہے، جو بابا صدیقی قتل کیس میں مطلوب ہے۔
سیف علی خان کو قتل کرنے کی دھمکی موصول

Webdesk

|

20 Nov 2026

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار سیف علی خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے، جس کے بعد اداکار کی سیکورٹی سخت کردی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان کو ملنے والی دھمکی مبینہ طور پر سابق ریاستی وزیر اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما بابا صدیقی کے قتل کیس میں مطلوب ملزم ذیشان اختر کے نام سے ملی ہے، ممبئی پولیس نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

پولیس عہدیداروں کا کہنا ہے کہ سیف کو ان کے فون پر ایک پیغام موصول ہوا، جس میں دھمکی دینے والے شخص نے مبینہ طور پر کہا کہ ان کا انجام بھی بابا صدیقی جیسا ہوگا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ پیغام ذیشان اختر کے نام سے بھیجا گیا ہے، جو بابا صدیقی قتل کیس میں مطلوب ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!