6 hours ago
شہید فلسطینی صحافی مریم ابو دقہ کا بیٹے کے نام آخری خط منظر عام پرآگیا

Webdesk
|
27 Aug 2025
تل ابیب: اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والی فلسطینی صحافی مریم ابو دقہ کا اپنے بیٹے غیث کے نام لکھا گیا آخری خط سامنے آ گیا، جس میں انہوں نے اپنی محبت، قربانی اور بیٹے کے مستقبل سے متعلق اپنی امیدیں تحریر کیں۔
مریم ابو دقہ نے خط کا آغاز ان الفاظ سے کیا کہ غیث، تم اپنی ماں کا دل اور جان ہو، رو مت، بس میرے لیے دعا کرنا تاکہ مجھے سکون نصیب ہو۔
انہوں نے اپنے بیٹے کو نصیحت کی کہ وہ عزت، ایمان اور کامیابی کے ساتھ بڑا ہو، محنت کرے، تعلیم میں کمال حاصل کرے اور ایک دن ایک باعزت کاروباری شخصیت کے طور پر زندگی گزارے۔
مریم ابو دقہ نے اپنے بیٹے کو تاکید کی کہ وہ ہمیشہ انہیں یاد رکھے، وقار کے ساتھ جیئے اور اپنی ماں کی قربانی کو فخر کے ساتھ یاد کرے۔ انہوں نے لکھا کہ میں نے جو کچھ کیا، وہ صرف اس لیے تھا کہ تم خوش رہو، سکون پا اور کامیاب زندگی گزارو۔
اپنے خط کے آخر میں انہوں نے بیٹے سے ایک آخری خواہش کا اظہار کیا کہ جب تم بڑے ہو جا اور تمہاری بیٹی ہو تو اس کا نام مریم رکھنا، اپنی اس ماں کے نام پر جس نے تمہیں بیپناہ چاہا۔
انہوں نے بیٹے کو نصیحت کی کہ غیث، سب سے بڑھ کر اپنی نماز کبھی مت چھوڑنا، تمہاری نماز ہی تمہاری اصل طاقت ہے۔
Comments
0 comment