پی ٹی آئی نے ایم پی او کے تحت 180 کارکنان کی گرفتاری کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا

پی ٹی آئی نے ایم پی او کے تحت 180 کارکنان کی گرفتاری کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا

درخواست پی ٹی آئی لا فورم کی جانب سے دی گئی ہے
پی ٹی آئی نے ایم پی او کے تحت 180 کارکنان کی گرفتاری کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا

ویب ڈیسک

|

2 Feb 2026

پاکستان تحریک انصاف نے ایم پی او (مینٹیننس آف پبلک آرڈر) کے تحت اپنے کارکنوں کی مبینہ گرفتاریوں کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے یہ درخواست پارٹی کے سندھ جنرل سیکریٹری منصور علی اور انصاف لائرز فورم کے صدر فیصل مغل نے جمع کروائی۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ یکم فروری کو جاری کیے گئے ایم پی او کے احکامات کو کالعدم قرار دے کر گرفتار کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

درخواست میں صوبائی چیف سیکریٹری، ایڈیشنل چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، مختلف زونز کے ڈی آئی جیز اور کراچی کے مختلف اضلاع کے ایس ایس پیز سمیت 14 سرکاری افسران کو فریق بنایا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رات کے اوقات میں بغیر وارنٹ گھروں پر چھاپے مارے، دروازے توڑے، املاک کو نقصان پہنچایا اور شہریوں کو قانونی تقاضے پورے کیے بغیر حراست میں لیا۔

درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کم از کم 180 ایسے واقعات سامنے آئے ہیں جن میں شہریوں کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا، جبکہ ان کارروائیوں کے دوران ذاتی سامان کو بھی نقصان پہنچا۔

پی ٹی آئی نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ایم پی او کے تحت جاری کیے گئے احکامات کو غیر آئینی، غیر قانونی اور بغیر کسی قانونی اختیار کے قرار دیا جائے، کیونکہ یہ فیصلے صوبائی کابینہ کی منظوری کے بغیر کیے گئے۔

پارٹی کا کہنا ہے کہ کارکنوں کی گرفتاریوں کا مقصد سیاسی دباؤ ڈالنا ہے، جو بنیادی انسانی حقوق اور آئینی آزادیوں کی خلاف ورزی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!