تیرہ نقل مکانی اور آپریشن پر سہیل آفریدی کا اسلام آباد احتجاج کا اعلان

تیرہ نقل مکانی اور آپریشن پر سہیل آفریدی کا اسلام آباد احتجاج کا اعلان

صوبے بھر میں گرینڈ جرگے بھی بلائیں جائیں گے
تیرہ نقل مکانی اور آپریشن پر  سہیل آفریدی کا اسلام آباد احتجاج کا اعلان

ویب ڈیسک

|

2 Feb 2026

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے تیرہ وادی کے مکینوں کی مبینہ جبری بے دخلی کے خلاف صوبے بھر میں جرگہ منعقد کرنے اور اسلام آباد کی جانب احتجاجی مارچ کا اعلان کر دیا ہے۔

انہوں نے یہ اعلان اتوار کو جمرود اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ بڑے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو درپیش مسائل پر اب خاموشی اختیار نہیں کی جائے گی۔

سہیل آفریدی نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں صوبائی حقوق کے حوالے سے ملاقات کی دعوت دی ہے، جس میں وہ خیبر پختونخوا کے عوام کے تحفظات سامنے رکھیں گے اور صوبے کے واجب الادا مالی معاملات پر بھی بات کریں گے۔

واضح رہے کہ تیرہ وادی سے سینکڑوں خاندانوں نے مبینہ طور پر ممکنہ فوجی آپریشن کے خدشے کے باعث نقل مکانی کی ہے۔ وفاقی حکومت نے اس نقل مکانی کو معمول کی موسمی ہجرت قرار دیا ہے، تاہم صوبائی حکومت اور متاثرہ خاندانوں نے اس موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو سخت سردی میں گھروں سے نکلنے پر مجبور کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ وفاق میں بند کمروں میں کیے جانے والے فیصلے اب قابل قبول نہیں ہوں گے اور جلد ہی اسلام آباد مارچ کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے اس موقع پر خیبر پختونخوا میں غریب افراد کے لیے ریلیف فنڈ قائم کرنے کا بھی اعلان کیا اور رمضان المبارک سے قبل مخیر حضرات سے عطیات کی اپیل کی۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بلوچستان میں حالیہ دہشتگرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی بھی کیا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!