سرکاری ملازمین پر ذاتی ایک میل کے استعمال پر پابندی

سرکاری ملازمین پر ذاتی ایک میل کے استعمال پر پابندی

وزارت اور پی ٹی اے کا مراسلہ جاری
سرکاری ملازمین پر ذاتی ایک میل کے استعمال پر پابندی

ویب ڈیسک

|

3 Feb 2026

وفاقی حکومت نے تمام سرکاری اداروں میں دفتری امور کے لیے ذاتی اور نجی ای میل سروسز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ 

اس فیصلے کا اطلاق ایف بی آر سمیت تمام وفاقی محکموں پر ہوگا۔

اس حوالے سے باقاعدہ سرکلر جاری کر دیا گیا ہے، جس میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن کی سابقہ ہدایات کا حوالہ دیا گیا ہے۔

 سرکلر کے مطابق اب کسی بھی سرکاری خط و کتابت، رپورٹس یا دفتری معلومات کے تبادلے کے لیے صرف سرکاری ای میل اکاؤنٹس استعمال کیے جا سکیں گے۔

وزارتِ آئی ٹی کا کہنا ہے کہ بعض سرکاری افسران اور ادارے اب بھی ہاٹ میل، یاہو اور جی میل جیسی نجی ای میل سروسز کے ذریعے حساس سرکاری معلومات ارسال کر رہے تھے، جو قومی سلامتی اور ڈیٹا کے تحفظ کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ نیشنل ٹیلی کمیونی کیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ متعدد بار خبردار کر چکا ہے کہ نجی ای میل پلیٹ فارمز سرکاری ڈیجیٹل نظام کا حصہ نہیں اور ان پر سائبر حملوں، ڈیٹا لیک ہونے اور غیر مجاز رسائی کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

حکومت نے تمام انتظامی سیکریٹریز اور اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس فیصلے پر فوری اور سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور ماتحت دفاتر کو بھی آگاہ کریں۔

واضح کیا گیا ہے کہ اگر غیر مجاز یا ذاتی ای میل کے ذریعے سرکاری معلومات کے تبادلے کے باعث کسی قسم کا سیکیورٹی مسئلہ پیدا ہوا تو متعلقہ افسر یا ادارہ اس کا ذمہ دار ہوگا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!