2 hours ago
ازبکستان اور قازقستان کے صدور کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ
ویب ڈیسک
|
3 Feb 2026
صدر مملکت آصف علی زرداری پاکستان کے سرکاری دورے پر آنے والے قازقستان اور ازبکستان کے صدور کو ملک کا اعلیٰ ترین سول اعزاز نشانِ پاکستان عطا کریں گے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق اعزاز دینے کی تقاریب ایوانِ صدر میں منعقد ہوں گی، جہاں صدر مملکت دونوں غیر ملکی سربراہان کو باقاعدہ طور پر نشانِ پاکستان پہنائیں گے۔
نشانِ پاکستان اُن شخصیات کو دیا جاتا ہے جنہوں نے پاکستان کے قومی مفادات اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا ہو۔ یہ اعزاز اکثر دوست ممالک کے سربراہان کو خیر سگالی اور مضبوط سفارتی تعلقات کی علامت کے طور پر دیا جاتا ہے۔
دورے کے موقع پر دونوں صدور کے اعزاز میں سرکاری ضیافتوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
تقریبات میں وفاقی کابینہ کے ارکان، پارلیمنٹ کے نمائندے، سفارتی برادری اور اعلیٰ سرکاری حکام کی شرکت متوقع ہے۔
Comments
0 comment