ملک میں سونے کی قیمت میں تاریخ کی تیسری بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں تاریخ کی تیسری بڑی کمی

فی تولہ چاندی کی قیمت 601 روپے کی کمی سے 8ہزار 504روپے کی سطح پر آگئی
ملک میں سونے کی قیمت میں تاریخ کی تیسری بڑی کمی

Webdesk

|

2 Feb 2026

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیسرے دن مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 215ڈالر کی بڑی نوعیت کی کمی سے 4ہزار 676ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 21ہزار 500روپے کی کمی سے 4لاکھ 90ہزار 362روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 18ہزار 433روپے گھٹ کر 4لاکھ 20ہزار 406روپے کی سطح پر آگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 601 روپے کی کمی سے 8ہزار 504روپے کی سطح پر آگئی، فی دس گرام چاندی کی قیمت 516روپے کی کمی سے 7ہزار 205روپے کی سطح پر آگئی۔

عالمی سطح پر یکدم بڑی گراوٹ سے گولڈ مارکیٹس میں ہلچل،سرمایہ کاروں کو کھربوں ڈالرز کا نقصان ہو گیا،عالمی منڈی میں فی اونس سونے کے دام تین دن میں 825 ڈالر نیچے آ گئے،پیرکو فی اونس سونا ایک دن میں 215 ڈالر گر کر 4676 ڈالر پر آ گیا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!