عمران خان کے بعد بشری بی بی کی صحت سے متعلق اہم خبر

2 hours ago

عمران خان کے بعد بشری بی بی کی صحت سے متعلق اہم خبر

عدالت نے جیل سمیت متعلقہ حکام سے جواب مانگ لیا
عمران خان کے بعد بشری بی بی کی صحت سے متعلق اہم خبر

Webdesk

|

3 Feb 2026

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ذاتی ڈاکٹروں سے طبی معائنے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی ہے۔ عدالت نے اس معاملے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 فروری تک جواب طلب کر لیا ہے۔

درخواست بشریٰ بی بی کے وکیل فیصل محمود ملک کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بشریٰ بی بی کو آئین اور قانون کے تحت یہ حق حاصل ہے کہ ان کا طبی معائنہ ان کے اپنے معالجین سے کرایا جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ذاتی ڈاکٹروں کی نگرانی میں مکمل طبی جانچ ضروری ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ جیل قوانین کے مطابق کسی بھی قیدی کے علاج یا طبی عمل سے قبل اہلِ خانہ کو آگاہ کرنا لازم ہوتا ہے، تاہم بشریٰ بی بی کے معاملے میں اس طریقۂ کار پر مکمل عمل نہیں کیا گیا۔

وکیل کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ صرف سرکاری ڈاکٹروں کی رپورٹ پر اکتفا قابلِ قبول نہیں، اس لیے بشریٰ بی بی کے ذاتی معالجین کو طبی معائنے کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے درخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد جیل حکام سے وضاحت طلب کر لی ہے، جبکہ آئندہ سماعت پر مزید کارروائی متوقع ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!