شاہراہ فیصلہ احتجاج، جماعت اسلامی کی قیادت پر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج

شاہراہ فیصلہ احتجاج، جماعت اسلامی کی قیادت پر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج

بغیر اجازت احتجاج کیوجہ سے عوام اور مریضوں کو شدید مشکلات پیش آئیں
شاہراہ فیصلہ احتجاج، جماعت اسلامی کی قیادت پر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج

ویب ڈیسک

|

3 Feb 2026

کراچی میں شارع فیصل پر احتجاجی مارچ کرنے پر امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر اور دیگر افراد کے خلاف تھانہ ٹیپو سلطان میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

 ایف آئی آر کے مطابق بغیر اجازت جلسہ کیا گیا اور ٹریفک سمیت ایمبولینسز کی آمدورفت متاثر ہوئی۔

 جماعت اسلامی کے ترجمان نے مقدمے کو سیاسی دباؤ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایف آئی آر سے خوفزدہ نہیں اور حقوق کی تحریک جاری رہے گی۔ 

ترجمان کے مطابق 14 فروری کو سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے گزشتہ روز “جینے دو کراچی مارچ” منعقد کیا تھا، جس سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمن نے سندھ میں قبضے کے نظام کے خاتمے اور 14 فروری کو تاریخی دھرنے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!