56 mins ago
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں کے حملوں کا جواب دینے کا اعلان
Webdesk
|
15 Sep 2026
ریاض: سعودی اتحادی افواج نے حوثیوں کے حملوں کا بھرپور جواب دینیکا اعلان کیا ہے۔
یمن میں سعودی اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا کہ حوثیوں نے شہریوں اور شہری املاک کونشانہ بنایا ہے، اس سے حوثیوں کی انتہاپسندانہ سوچ اورکشیدگی میں اضافے کی پالیسی واضح ہوتی ہے۔
المالکی نے کہا کہ اتحادی افواج حملوں کا ذمہ داری اوربھرپور عزم کے ساتھ جواب دیں گی، حوثیوں کا مقابلہ کرنیکے لیے تمام ضروری عملی اور دفاعی اقدامات کیے جائیں گے۔
اس سے قبل سعودی قیادت میں قائم فوجی اتحاد کا کہنا تھا کہ کہ پیر کے روز حوثی فورسز کی جانب سے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے متعدد حملوں کے نتیجے میں 13 شہری زخمی ہوئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز یمنی حوثیوں نے سعودی عرب کے کنگ خالد ائیر بیس پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کرنے کا دعوی کیا تھا۔
Comments
0 comment