سونے سے قبل پستے کھانے کے حیران کُن فوائد جانئے!

سونے سے قبل پستے کھانے کے حیران کُن فوائد جانئے!

یہ بات امریکا میں ہونے والی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔
سونے سے قبل پستے کھانے کے حیران کُن فوائد جانئے!

Webdesk

|

20 Nov 2026

کراچی: پستے کا ذائقہ اپنے آپ میں کوئی ثانی نہیں رکھتا، سبز رنگ کی اس گری کا ذائقہ ہلکا میٹھا ہوتا ہے اور مانا جاتا ہے کہ ہزاروں سال سے انسان اسے کھا رہے ہیں لیکن اب دریافت ہوا ہے کہ اسے کھانے سے رات کو اچھی نیند کے حصول میں مدد ملتی ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

کولمبیا یونیورسٹی کی تحقیق میں یہ دیکھا گیا کہ پستے کھانے سے نیند پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں، یہ مزیدار گری پریکرسر سیروٹونین اور میلاٹونین، فیٹا میلونین اور دیگر اجزا سے بھرپور ہوتی ہے اس کے ساتھ ساتھ میگناشیم اور وٹامن بی 6 بھی پائے جاتے ہیں۔

یہ نیند کے دورانیے کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، بیشتر افراد میلاٹونین سپلیمنٹ کو اچھی نیند کے حصول کے لیے استعمال کرتے ہیں، محققین نے دریافت کیا ہے کہ پستے جسم کے اندر ایسے متعدد حیاتیاتی افعال پر اثر انداز ہوتے ہیں جو نیند سے جڑے ہوتے ہیں

تحقیق میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کتنی مقدار میں پستے کھانے سے نیند کو بہتر کیا جاسکتا ہے مگر محققین نے بتایا ہے کہ اسے کھانے سے کوئی نقصان نہیں ہوتا بلکہ مجموعی صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!