2 hours ago
سگا باپ بچوں کی نازیبا ویڈیو بیچنے میں ملوث نکلا
Webdesk
|
25 Oct 2026
اسلام آباد: این سی سی آئی اے اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنوگرافی کا بین الاقوامی نیٹ ورک بے نقاب کردیا جب کہ بیغیرت باپ اپنے سگے بچوں کی نازیبا ویڈیوز آن لائن بیچنے کے جرم میں پکڑا گیا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے اسلام آباد شعیب خان نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم اپنے 4 سے 5 سالہ معصوم بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر ٹیلی گرام کے خفیہ گروپس میں کرپٹو کرنسی کے ذریعے فروخت میں ملوث تھا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے نے کہا ویڈیوز میں جانوروں سے بدسلوکی کے ہوشربا مناظر بھی شامل تھے، دوسرے کیس میں ہراسمنٹ سے تنگ بچی نے خودکشی کی کوشش کی، ملزم 2 سے 3 سال سے بلیک میل کر رہا تھا، شکایت پر گرفتار کرلیا۔
انہوں نے کہا کہ تفتیش کے دوران اسلام آباد، ملتان اور جنوبی پنجاب سے اہم لنکس اور شواہد برآمد ہوئے ہیں، برآمد شدہ ڈیوائسز کو مزید فرانزک تجزیہ کے لیے سیل کر دیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر این سی سی آئی اے نے کہا کہ خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے.شہری اپنا ون ٹائم پاس ورڈ، بینک اکانٹ یا ذاتی معلومات کسی سے شیئر نہ کریں اور فیک ویب سائٹس پر موجود جعلی نمبرز سے ہوشیار رہیں۔
Comments
0 comment