3 hours ago
کومل عزیز خان کا شوبز سے کنارہ کشی کا باضابطہ اعلان، وجہ بھی بتادی
Webdesk
|
25 Oct 2026
کراچی: پاکستانی سابق اداکارہ کومل عزیزخان نیشوبز انڈسٹری سے مستقل طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔
کومل عزیز خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تفصیلی پوسٹ میں انکشاف کیا کہ انہوں نے اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ تقریبا پانچ سال پہلے ہی کرلیا تھا، تاہم اس کا باضابطہ اعلان اب کیا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ وہ غیر ضروری میڈیا توجہ سے بچنا چاہتی تھیں اور یہ بھی دیکھنا چاہتی تھیں کہ شوبز سے باہر اپنی الگ شناخت اور کامیاب کاروبار قائم کرسکتی ہیں یا نہیں۔
کومل عزیزخان کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ برسوں کیدوران انہوں نے شہرت اور میڈیا کی توجہ سے دور رہ کر اپنی ذات پر توجہ دی اور زندگی کے لیے ایک نئی سمت کا انتخاب کیا،اب وہ اپنے کاروبار کو وسعت دینے اورمالی طور پر خودمختار رہنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔
Comments
0 comment