1 hour ago
دولہا دلہن کی گاڑی پر فائرنگ، دلہن جاں بحق
فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ مقتولہ لڑکی کی ایک روز قبل شادی ہوئی تھی۔
Webdesk
|
25 Oct 2026
گوجرانوالہ میں سمن آباد چونگی کے قریب ولیمے کی تقریب میں جاتے ہوئے دولہا دلہن کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں دلہن جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ مقتولہ لڑکی کی ایک روز قبل شادی ہوئی تھی۔
مقتولہ کے والد کی مدعیت میں 2 نامزد سمیت 3 ملزمان پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں لڑکی کی دوست کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد ملزم لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن لڑکی کے گھر والوں نے رشتے سے انکار کر دیا تھا۔ مقدمے میں نامزد ملزم مقتولہ کی دوست لڑکی کا رشتے دار ہے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
Comments
0 comment