سعودی عرب کا آبنائے ہرمز کی مکمل بحالی کا مطالبہ

سعودی عرب کا آبنائے ہرمز کی مکمل بحالی کا مطالبہ

موجودہ صورتحال نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے مفاد کے خلاف ہے
سعودی عرب کا آبنائے ہرمز کی مکمل بحالی کا مطالبہ

Webdesk

|

5 May 2026

ریاض: سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے خطے میں جاری عسکری کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور مزید تصادم سے گریز کی اپیل کی ہے۔

وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کشیدگی میں کمی اور امن کے قیام کے لیے ہر ممکن سفارتی کوشش کی حمایت کرتا ہے۔ بیان کے مطابق پاکستان کی ثالثی اور سفارتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ ایک ایسا سیاسی حل تلاش کیا جائے گا جو خطے کو مزید کشیدگی، عدم استحکام اور سلامتی کو درپیش خطرات سے بچا سکے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے مفاد کے خلاف ہے، اس لیے فوری طور پر حالات کو معمول پر لانا ضروری ہے۔

وزارتِ خارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی بحری آمدورفت کی آزادی کی بحالی انتہائی اہم ہے، اور حالات کو اس نہج پر واپس لایا جانا چاہیے جہاں جہازوں کی محفوظ اور بلا رکاوٹ نقل و حرکت یقینی بنائی جا سکے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!