1 hour ago
متحدہ عرب امارات میں 3 سرکاری تعطیلات کا اعلان
ہفتہ وار تعطیلات کو شامل کرنے سے طلبہ کو مسلسل پانچ روز کی چھٹیاں ملیں گی
Webdesk
|
19 Nov 2026
دبئی: متحدہ عرب امارات کیقومی دن عید الاتحاد کی تقریبات کیموقع پر دبئی کے نجی اسکولز اور اعلی تعلیمی اداروں میں 2 سے 4 دسمبر تک تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
دبئی کی نالج اینڈ ہیومن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کیمطابق ہفتہ وار تعطیلات کو شامل کرنے سے طلبہ کو مسلسل پانچ روز کی چھٹیاں ملیں گی، جبکہ تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں 7 دسمبر بروز پیر سے بحال ہوں گی۔
عید الاتحاد متحدہ عرب امارات کے قیام کی یاد میں منائی جاتی ہے،جس کی بنیاد 1971 میں رکھی گئی تھی۔ دوسری جانب وزارت انسانی وسائل کے مطابق نجی شعبے کے ملازمین کو بھی 2 اور 3 دسمبر کو سرکاری تعطیلات دی جائیں گی۔
Comments
0 comment