1 hour ago
امریکی صدر ایران کی نئی تجاویز سے خوش نہیں، امریکی عہدیدار
یہ سب ہوجائے تو پھر ایرانی ایٹمی پروگرام پر بات ہوگی تاہم امریکا کو پرامن مقاصد کے لیے یورینیم افزودگی کا ایرانی حق تسلیم کرنا ہوگا۔
Webdesk
|
28 Apr 2026
واشنگٹن: امریکی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ایران کی نئی تجاویز سے خوش نہیں ہے۔
برطانوی خبر ایجنسی نے امریکی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کی نئی تجاویز سے خوش نہیں کیونکہ اس میں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق کوئی واضح بات شامل نہیں۔
ایران نے پاکستان کے ذریعے امریکا کو نئی تجاویز پیش کردی ہیں، ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش امریکی ناکہ بندی کے خاتمے کے ساتھ مشروط کی ہے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہ سب ہوجائے تو پھر ایرانی ایٹمی پروگرام پر بات ہوگی تاہم امریکا کو پرامن مقاصد کے لیے یورینیم افزودگی کا ایرانی حق تسلیم کرنا ہوگا۔
Comments
0 comment