امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں معمولی اضافہ

امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں معمولی اضافہ

سروے کے مطابق 63 فیصد امریکی ٹرمپ کے مجوزہ 5 ہزار ڈالر منافع ادائیگی کے مخالف ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں معمولی اضافہ

Webdesk

|

15 Sep 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں 2 فیصد کا اضافہ ہوگیا۔ رائٹرز، اپسوس پول کے مطابق ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح ان کی صدارت کے دوران اپنی کم ترین سطح 33سے بڑھ کر 35 فیصد ہو گئی۔

سروے کے مطابق 44 فیصد امریکی ڈیموکریٹس اور 37 فیصد ریپبلکنز کو ووٹ دینے کے حامی ہیں۔ سروے کے مطابق 63 فیصد امریکی ٹرمپ کے مجوزہ 5 ہزار ڈالر منافع ادائیگی کے مخالف ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نومبر انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی کامیابی پر امریکی شہریوں کیلئے انعام کا اعلان کیا تھا۔

صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ریپبلکن پارٹی کی کامیابی پر امریکا کے ہربالغ شہری کو 5 ہزار ڈالر انعام دیں گے۔ساتھ ہی ٹرمپ نے واضح کیا کہ 5 ہزار ڈالر اس شرط پر دیے جائیں گے کہ وہ امریکا کے اندر ہی خرچ کیے جائیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!