7 hours ago
امریکا نے پڑوسی ممالک سے حملے کیے تو انکی آئل تنصیبات تباہ کردیں گے، ایران
Webdesk
|
22 Apr 2026
تہران : ایران نے پڑوسی ممالک کو خبردار کیا ہے امریکا کو ہم پر حملے کے لیے اپنے فوجی اڈے کسی بھی قیمت پر نہ دیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے ایرو اسپیس کمانڈر ماجد موسوی نے کہا ہے کہ ایران پر امریکی حملے میں ہمسایہ ممالک کی سرزمین یا تنصیبات استعمال ہوئیں تو پورے خطے کی تیل پیداوار متاثر ہوسکتی ہے۔
ایرانی میڈیا میں شائع ہونے والے بیان میں انھوں نے کہا کہ ایران کے جنوبی ہمسایہ ممالک کو معلوم ہونا چاہیے کہ اگر ان کی زمین یا سہولیات دشمن کے حملے کے لیے استعمال ہوئیں تو انھیں مشرق وسطی میں تیل پیداوار کو خیرباد کہنا پڑے گا۔
ایرانی فضائیہ کے کمانڈر ماجد موسوی نے مزید کہا کہ اگر دشمن نے ایران پر حملے کی معمولی سی بھی غلطی کی تو ایران اپنی مرضی کے اہداف کو نشانہ بنائے گا۔
Comments
0 comment