3 hours ago
امریکا میں خام تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
Webdesk
|
24 Jul 2026
نیویارک: مشرقِ وسطی میں ایران سے بڑھتی کشیدگی کے دوران امریکا کے خام تیل کے ذخائر تشویشناک حد تک کم ہو گئے، جو انتیس سو تیراسی کے بعد کم ترین سطح ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشرقِ وسطی میں ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی شدید کشیدگی کی دوران امریکا ایک بڑے معاشی بحران کا شکار ہو گیا۔
امریکی خام تیل کے مجموعی ذخائر تشویشناک حد تک گر کر گزشتہ 45 سال کی کم ترین سطح پر آ گئے ہیں، جس نے امریکی انتظامیہ کے لیے خطرے کی گھنٹیاں بجا دی ہیں۔
معروف مالیاتی ادارے بینک آف امریکہ کی جاری کردہ حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا امریکہ کے پاس موجودہ تیل کے ذخائر اب اتنے کم رہ گئے ہیں کہ وہ صرف 43 دن کی ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہیں۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ تیل کے ذخائر میں اتنی بڑی کمی اس سے قبل 1983 میں دیکھی گئی تھی، جس کے بعد یہ اب تک کی سب سے خطرناک ترین سطح ہے۔
Comments
0 comment