علی امین گنڈا پور کے سہیل آفریدی پر سنگین الزامات، ایکسپوز کرنے کی دھمکی

علی امین گنڈا پور کے سہیل آفریدی پر سنگین الزامات، ایکسپوز کرنے کی دھمکی

خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلی علی امین گنڈاپور اور موجودہ وزیراعلی سہیل آفریدی کے درمیان سیاسی کشیدگی شدید تر ہوگئی۔
علی امین گنڈا پور کے سہیل آفریدی پر سنگین الزامات، ایکسپوز کرنے کی دھمکی

Webdesk

|

9 Oct 2026

پشاور : سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیراعلی سہیل آفریدی پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دھمکی دی کہ میرے خلاف الزامات کا سلسلہ بند کریں، ورنہ آپ کو ایکسپوز کردوں گا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلی علی امین گنڈاپور اور موجودہ وزیراعلی سہیل آفریدی کے درمیان سیاسی کشیدگی شدید تر ہوگئی۔

علی امین گنڈاپور نے وزیراعلی سہیل آفریدی پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں سخت نتائج کی دھمکی دے دی۔سابق وزیراعلی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف الزامات کا سلسلہ بند کریں، ورنہ آپ کو ایکسپوز کردوں گا۔

انہوں نے وزیراعلی سہیل آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے سوال اٹھائے کہ "آپ کیسے آئے؟ کس شرط پر آئے؟ اور آپ کو کون لایا ہے؟

 آپ ڈیل کر کے آئے ہیں اور اس کا تمام ریکارڈ میرے پاس موجود ہے۔سابق وزیراعلی نے الزام عائد کیا کہ آپ نے بانی کی ملاقاتیں بند کروائی ہیں،علی امین گنڈاپور آپ بشری بی بی کو چھوڑکر بھاگ گئے تھے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!