10 hours ago
فیس بک میں ہونے والی نئی تبدیلی جو اسے مکمل طور پر تبدیل کردیگی
Webdesk
|
7 Oct 2026
فیس بک دنیا کا مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے اور اب یہ مکمل طور پر بدلنے والا ہے۔
میٹا کی جانب سے فیس بک میں ایسی تبدیلی کی جا رہی ہے جو اس سروس کے استعمال کا تجربہ مکمل طور پر بدل دے گی۔
درحقیقت میٹا کی جانب سے فیس بک کو براہ راست ٹک ٹاک اور یوٹیوب شارٹس کے مقابلے کے لیے تبدیل کیا جا رہا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق میٹا کی جانب سے فیس کے کے نئے ری ڈیزائن انٹرفیس کی آزمائش کی جا رہی ہے جس میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے روایتی ٹیکسٹ اور فوٹو پوسٹس کی بجائے ویڈیوز کو ترجیح دی جائے گی۔
یعنی جب صارفین فیس بک کو اوپن کریں گے تو ایپ میں روایتی نیوز فیڈ کی بجائے فل اسکرین ویڈیو فیڈ نظر آئے گی۔
کمپنی کی جانب سے اس کی آزمائش سب سے پہلے بھارت میں کی جا رہی ہے تاکہ یہ دیکھا جاسکے کہ ویڈیو فرسٹ ورژن کس حد تک صارفین کو پسند آتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمپنی کی جانب سے محدود صارفین میں اس کی آزمائش کی جا رہی ہے اور ان افراد کے پاس آپشن ہے کہ وہ واپس روایتی ڈیزائن کو اپنا سکتے ہیں۔فیس بک کی پرانی فیڈ بدستور نیوی گیشن میں سیکنڈری ٹیب میں دستیاب ہوگی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ وہ چیز ہے جو ٹک ٹاک نے ہی سب سے پہلے اپنی ایپ کا حصہ بنائی تھی۔ یعنی ٹک ٹاک اوپن کرنے پر فل اسکرین ویڈیو نظر آتی ہے اور اب لگتا ہے کہ میٹا فیس بک کو بھی مکمل ٹک ٹاک بنانا چاہتی ہے۔
Comments
0 comment