مکہ دفاعی معاہدے کا مقصد سعودی عرب کا تحفظ ہے، ترجمان پاک فوج

مکہ دفاعی معاہدے کا مقصد سعودی عرب کا تحفظ ہے، ترجمان پاک فوج

ترجمان پاک فوج نے معاہدے کو خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم قرار دیا
مکہ دفاعی معاہدے کا مقصد سعودی عرب کا تحفظ ہے، ترجمان پاک فوج

Webdesk

|

9 Oct 2026

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا بنیادی مقصد سعودی عرب کی سلامتی یقینی بنانا ہے۔ پاکستان اس مقصد کے تحت اپنا دفاعی کردار ادا کرے گا۔

امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے معاہدے کو خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں موجود ہے اور مختلف شعبوں میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے مطابق یہ معاہدہ کسی اچانک بننے والے اتحاد کا نتیجہ نہیں۔ اس کے تحت دفاعی اقدامات کیسے کیے جائیں گے، سعودی عرب میں کن فوجی دستوں کی تعیناتی ہوگی اور معاہدے پر کس طرح عمل کیا جائے گا، ان امور کا فیصلہ متعلقہ آپریشنل کمانڈرز کریں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ معاہدے کا مقصد کسی ملک کو دوست یا دشمن قرار دینا نہیں، بلکہ سعودی عرب کے دفاع کو یقینی بنانا ہے۔ ان کے بقول یہ انتظام خطے میں استحکام برقرار رکھنے میں مدد دے گا اور ممکنہ خطرات پیدا کرنے والے عناصر کو اپنے اقدامات کے نتائج پر غور کرنے پر مجبور کرے گا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!