مکہ المکرمہ پر حملے کی کوشش، سعودی اتحادی افواج نے ڈرون مار گرایا
ویب ڈیسک
|
16 Sep 2026
مکہ المکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔
سعودی عرب کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے حوثیوں کی جانب سے مکہ المکرمہ کو نشانہ بنانے کیلئے داغے جانے والے ڈرون کو تباہ کردیا۔
اتحادی افواج کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈرون کو مکہ کی حدود میں فضائی دفاعی نظام نے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مکہ المکرمہ کو دوسری بار نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے اس سے قبل جولائی 2017 میں بھی ایسی ہی ایک ناکام کوشش کی گئی تھی۔
اتحادی افواج کے ترجمان نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے لاکھوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کی گھناؤنی سازش کی گئی ہے، جو ناقابل قبول ہے۔
اتحادی افواج نے واضح کیا ہے کہ کروڑوں مسلمانوں کے مرکز اور عازمین کا دفاع ہر صورت یقینی بنایا جائے گا جبکہ اس قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
Comments
0 comment