51 mins ago
مکہ کلاک ٹاور نے مزید دو عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
کلاک ٹاور کو دنیا کا بلند ترین میوزیم اور بلند ترین کھلا مشاہداتی پلیٹ فارم ہونے کا اعزاز دیا گیا ہے۔
Webdesk
|
19 Nov 2026
جدہ: مکہ مکرمہ کے رائل کمیشن نے مکہ کلاک ٹاور کے نام مزید دو گنیز ورلڈ ریکارڈز حاصل کر لیے۔
کلاک ٹاور کو دنیا کا بلند ترین میوزیم اور بلند ترین کھلا مشاہداتی پلیٹ فارم ہونے کا اعزاز دیا گیا ہے۔
گنیزورلڈ ریکارڈز کے مطابق دونوں عالمی ریکارڈ 5 جنوری کو قائم کییگئے،کلاک ٹاور میوزیم زمین سے 426 اعشاریہ 875 میٹر کی بلندی پر واقع ہے،جبکہ کھلا مشاہداتی پلیٹ فارم 560 اعشاریہ 875 میٹر کی بلندی پر قائم ہے۔
مشاہداتی پلیٹ فارم سیمسجد الحرام اورمکہ مکرمہ کیاطراف کا دلکش منظر دیکھا جاسکتا ہے،کلاک ٹاور میوزیم مئی 2019 میں عوام کے لییکھولاگیاتھا، جو ٹاور کی بالائی چار منزلوں پر مشتمل ہے۔
Comments
0 comment