3 hours ago
خامنہ ای کی زخمی اہلیہ زندہ ہیں، ایرانی میڈیا کی تصدیق
ویب ڈیسک
|
12 Mar 2026
ایرانی میڈیا نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی اہلیہ کے انتقال سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو غلط قرار دے دیا ہے۔
سرکاری نشریاتی اداروں کے مطابق ان کی اہلیہ منصورا باغزادہ خامنہ ای زندہ ہیں، البتہ وہ ایک حملے میں زخمی ہوئی تھیں۔
ایرانی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منصورا باغزادہ اس حملے کے دوران شدید زخمی ہوئیں، تاہم ان کی موت کی خبریں درست نہیں ہیں۔
حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا اور بعض غیر مصدقہ ذرائع سے ان کے انتقال کی اطلاعات پھیل گئی تھیں جنہیں ایرانی میڈیا نے مسترد کر دیا ہے۔
یہ افواہیں اس واقعے کے بعد سامنے آئی تھیں جب گزشتہ برس 28 دسمبر کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے کیے گئے مشترکہ حملے میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ اس واقعے کے بعد ان کے اہلِ خانہ کے بارے میں مختلف خبریں بھی گردش کرنے لگیں۔
ایرانی حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کریں اور صرف مستند ذرائع سے جاری ہونے والی خبروں پر اعتماد کریں۔
ان کے مطابق سپریم لیڈر کی اہلیہ زخمی ہونے کے باوجود زندہ ہیں اور ان کی موت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔
Comments
0 comment