53 mins ago
تیز رفتار موٹر سائیکل کھمبے سے ٹکرا گئی، 2 افراد موقع پر جاں بحق
موٹر سائیکل پر سوار 2افراد موقع پر جاں بحق جبکہ تیسرا شدید زخمی ہوگیا۔
Webdesk
|
20 Nov 2026
لاہور: لاہورمیں وحدت روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 2افراد موقع پر جاں بحق جبکہ تیسرا شدید زخمی ہوگیا۔
ریسکیو 1122کے مطابق گزشتہ رات تیز رفتار موٹر سائیکل جس پر تین افراد سوار تھیوحدت روڈ پر بجلی کے ایک کھمبے سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو1122کے مطابق 22 سالہ اسد ولد ریاض اور 22 سالہ شروز ولد تنویر کی لاش کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہی جبکہ ایک زخمی شخص کو جناح ہاسپٹل منتقل کردیاگیاہے۔
Comments
0 comment