6 hours ago
جشن عید میلاد النبی ۖ پر 3 چھٹیوں کا اعلان
Webdesk
|
14 Aug 2026
دبئی: آج نبی آخر الزماں ۖ کی ولادت کا مبارک مہینہ شروع ہو رہا ہے جشن میلاد النبی ۖ پر تین چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
نبی آخر الزماں ۖ کا جشن ولادت پوری دنیا میں بالخصوص اسلامی ممالک میں جوش وخروش سے منایا جاتا ہے۔ اس مبارک دن کے موقع پر اسلامی ممالک میں عام تعطیل ہوتی ہے۔ ایک اسلامی ملک نے تین روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
کابینہ نے کہا کہ جن اداروں کو مختلف کام کے انتظامات کی ضرورت ہوتی ہے وہ عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے متعلقہ حکام کے ذریعے اپنے شیڈول کا تعین کر سکتے ہیں۔
دبئی کے سرکاری انسانی وسائل کے محکمے نے 28 اگست بروز جمعہ کو جشن میلاد النبی ۖ کے سلسلے میں میں سرکاری محکموں، حکام اور اداروں کے لیے سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
Comments
0 comment