آئی سی سی نے پاکستان اور سری لنکا پر جرمانہ عائد کر دیا

آئی سی سی نے پاکستان اور سری لنکا پر جرمانہ عائد کر دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم پر میچ فیس کا 10 فیصد جبکہ سری لنکا کرکٹ ٹیم کو میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ کیا گیا۔
آئی سی سی نے پاکستان اور سری لنکا پر جرمانہ عائد کر دیا

Webdesk

|

20 Oct 2026

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں پر جرمانہ عائد کر دیا۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کو سہ ملکی ون ڈے سیریز کے پہلے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ کیا گیا۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم پر میچ فیس کا 10 فیصد  جبکہ سری لنکا کرکٹ ٹیم کو میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ کیا گیا۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان ٹیم نے مقررہ وقت میں 2 جبکہ سری لنکا ٹیم نے ایک اوور کم کیا۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی اور سری لنکا کے کپتان کوشل مینڈس نے اپنی غلطی تسلیم کی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!