جنگ دانشمندی اور مصلحت کے ساتھ ختم کریں گے، ایرانی صدر
ایران دانش، تدبر اور قومی وقار کو برقرار رکھتے ہوئے موجودہ مشکل حالات سے نکلنے کی کوشش کر رہا ہے۔
Webdesk
|
20 Apr 2026
تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطی کی جنگ سالمیت، دانشمندی اور مصلحت کے ساتھ ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی 'ارنا' کے مطابق صدر پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران دانش، تدبر اور قومی وقار کو برقرار رکھتے ہوئے موجودہ مشکل حالات سے نکلنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے ساتھ ساتھ دھونس اور دھمکیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔
Comments
0 comment