ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل کا اہم اقدام

ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل کا اہم اقدام

28 سالہ الزبیتھ پپکو نے امید ظاہر کی کہ ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ صدر منتخب ہوں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل کا اہم اقدام

Webdesk

|

7 May 2024

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ٹرمپ کی جماعت ری پبلکن کی حمایت میں نوجوان خاتون ماڈل سامنے آگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رپورٹس کے مطابق 28 سالہ الزبیتھ پپکو نے امید ظاہر کی کہ ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ صدر منتخب ہوں گے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی ماڈل کے شوہر بھی ٹرمپ کی مہم کے لیے کام کرتے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق الزبیتھ پپکو نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جن چیزوں سے گزر رہے ہیں وہ غیر حقیقی ہیں، بہت سے لوگ ایسی چیزوں کے خلاف سابق صدر کا اصل کردار دیکھتے ہیں۔

خاتون ماڈل کا کہنا تھا کہ یہ امریکا کی تاریخ کے سب سے بڑے انتخابات میں سے ایک ہیں۔

الزبیتھ پپکو 17 سال کی عمر سے ماڈلنگ کر رہی ہیں اور ماضی میں ٹرمپ کی حمایت کرنے پر ان کے کیریئر کو بھی نقصان پہنچا تھا۔الزبیتھ پپکو نے ڈونلڈ ٹرمپ کی 2016 کی صدارتی مہم میں بھی کام کیا تھا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!