برطانوی فضائی اڈوں پر سیکیورٹی سخت کردی گئی

برطانوی فضائی اڈوں پر سیکیورٹی سخت کردی گئی

فوجیوں کو کھلے مقامات پر کھڑے جنگی طیاروں کے گرد اینٹی ڈرون جال نصب کرنے کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔
برطانوی فضائی اڈوں پر سیکیورٹی سخت کردی گئی

Webdesk

|

25 Nov 2026

لندن: برطانیہ کی فضائیہ (رائل ایئر فورس) نے ممکنہ ڈرون حملوں اور تخریب کاری کے خطرات کے پیشِ نظر رات کے وقت جنگی طیارے کھلے مقامات سے ہٹا کر ہینگرز اور محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کرنا شروع کر دیے ہیں۔

برطانوی اخبار دی ٹائمز اور نشریاتی ادارے اسکائی نیوز کی رپورٹس کے مطابق فوجیوں کو کھلے مقامات پر کھڑے جنگی طیاروں کے گرد اینٹی ڈرون جال نصب کرنے کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔

یہ جال یوکرین میں بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔برطانوی فضائیہ کی جانب سے یہ اقدام برطانوی وزارتِ دفاع اور انٹیلی جنس ادارے ایم آئی فائیو کی جانب سے یوکرینی فوج کو براہِ راست معاونت فراہم کرنے والی کمپنیوں کو جاری وارننگ کے بعد سامنے آیا ہے۔

منگل کو جاری کی گئی وارننگ میں کہا گیا تھا کہ یوکرین کی معاونت کرنے والی کمپنیوں کو روس کی جانب سے تخریب کاری کے بڑھتے ہوئے خطرے کا سامنا ہے۔

تاہم اسکائی نیوز کی رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ برطانوی فضائیہ کے طیاروں کو ہینگرز میں منتقل کرنے کا اقدام کسی مخصوص ڈرون خطرے یا کسی حالیہ واقعے کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔

اس سے قبل 13 نومبر کو امریکی فضائیہ نے برطانیہ میں امریکی فوج کے زیرِ استعمال لیکن ہیتھ ایئربیس کے اوپر مشتبہ ڈرون کی پرواز کی اطلاع پر کارروائی کی تھی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!